سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز کا جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلزفائنل میں داخل

پیر 29 ستمبر 2025 16:31

سیکنڈ سیڈڈ ٹیلر فریٹز کا جاپان اوپن ٹینس مینز سنگلزفائنل میں داخل
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) امریکا کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ٹیلر فریٹز اپنی جیت کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے اے ٹی پی جاپان اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئے ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق امریکی سیکنڈ سیڈڈ ٹینس کھلاڑی ٹیلر فریٹز نےمینز سنگلز سیمی فائنل میں ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو 0-2سیٹس سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

(جاری ہے)

جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ٹورنامنٹ جاری ہے جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔پیر کو ٹوکیو کے ایریک کولیزیم میں اے ٹی پی ٹینس ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میچ میں امریکا کے ٹینس سٹار،ایونٹ کے سیکنڈسیڈڈ ٹیلر فریٹز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی جینسن بروکسبی کو سٹریٹ سیٹس میں 4-6 اور 3-6 سے نہ صرف شکست دی بلکہ ایونٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :