اٹلی نے مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی

پیر 29 ستمبر 2025 16:52

اٹلی نے مسلسل دوسری مرتبہ  ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ چیمپئن ..
منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) دفاعی چیمپئن اٹلی مردوں کی والی بال ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت مسلسل دوسری مرتبہ ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ چیمپئن شپ جیت لی ۔سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق اٹلی کی ٹیم نے ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں بلغاریہ کو شکست دے کر مسلسل دوسری اور مجموعی طور پر پانچویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ایف آئی وی بی والی بال مینز ورلڈ چیمپئن شپ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فلپائن میں جاری تھا ۔ فلپائن کے شہر پاسے کے ایس ایم مال آف ایشیا ایرینامیں کھیلے گئے مینز والی بال ایونٹ کے فا ئنل میچ میں دفاعی چیمپئن اٹلی کی ٹیم نے ی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے حریف بلغاریہ کی ٹیم کو 1-3سیٹ سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

دفاعی چیمپئن اٹلی کی فتح کا سکور21-25، 17-25، 25-17 اور 10-25رہا۔

اس فتح کے بعد اٹلی کی ٹیم نے اپنے ٹائٹل کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے مسلسل دوسری جبکہ مجموعی طورپر پانچویں مرتبہ ٹائٹل جیت لیا۔یوری رومانونے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 22قیمتی پوائنٹس اور مٹیا بوتولو نے 19 قیمتی پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔اس سے قبل تیسری پوزیشن کے لئے کھیلے گئے میچ میں پولینڈ نے جمہوریہ چیک کو 1-3 سیٹ سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیتا۔

متعلقہ عنوان :