Live Updates

سابق کپتان راشد لطیف کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 29 ستمبر 2025 14:41

سابق کپتان راشد لطیف کا محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)سابق کرکٹر راشد لطیف نے محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا پر بھارت کی کرکٹ ٹیم پر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے پر شدید تنقید کی۔انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے اے سی سی کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی لینے سے انکار کیا جو معطلی کا سیدھا کیس بنتا ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ کسی اور کھیل میں ہوتا تو فوری کارروائی کی جاتی۔انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سب بھارتی ہیں اس لئے بھارتی ٹیم کی معطلی کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے اس واقعہ کو کرکٹ کیلئے ایک بدنما دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کھیل کے اسپرٹ اورجنٹلمین گیم کے اصولوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے، ان کے اس رویہ پر سخت احتساب ہونا چاہیے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات