Live Updates

ایشیا کپ فائنل: بولنگ کے دوران کپتان کے فیصلوں پر سابق کرکٹرز کی کڑی تنقید

کپتان جی آپ خود بھی آف سپنر ہیں : محمد حفیظ ، اگر سلمان آغا مشکل وقت میں خود بولنگ کیلئے نہیں آسکتے تو پھر انکو ہارنا ہی چاہیے : صہیب مقصود

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 29 ستمبر 2025 13:38

ایشیا کپ فائنل: بولنگ کے دوران کپتان کے فیصلوں پر سابق کرکٹرز کی کڑی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 ستمبر 2025ء ) ایشیا کپ ٹی ٹونٹی 2025ء میں پاکستان کی خراب بولنگ اور شکست پر سابق کپتان محمد حفیظ اور صہیب مقصود نے کپتان سلمان علی آغا پر سخت تنقید کی۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں بولرز کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے محمد حفیظ نے لکھا کہ ’کپتان جی آپ خود بھی آف سپنر ہیں‘۔
 
سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں صہیب مقصود نے بھی سلمان علی آغا کی کپتانی پر شدید تنقید کی۔

صہیب مقصود نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ حارث رؤف کی جگہ کپتان سلمان علی آغا کو خود بولنگ کرنی چاہیے تھی۔
 
اپنی ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ 15 ویں اوور میں سلمان علی آغا اور 16 ویں اوور میں صائم ایوب کو بولنگ کرنی چاہیے تھی، کپتان کی جانب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

 
انہوں نے مزید کہا کہ اگر سلمان علی آغا اس مشکل وقت میں خود بولنگ کے لیے نہیں آسکتے تو پھر ان کو ہارنا ہی چاہیے۔

 
خیال رہے کہ ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں مرتبہ ایشیا کپ جیت لیا۔ 
ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوا جو کہ دبئی میں کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان کی پوری ٹیم 19 اعشاریہ ایک اوور میں 146 رنز پر آؤٹ ہوگئی، جواب میں بھارت نے ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات