قصور، محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام اینٹی سموگ کے حوالے سے آگاہی واک انعقاد

پیر 29 ستمبر 2025 13:55

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر محکمہ ماحولیات کے زیراہتمام اینٹی سموگ کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا، آگاہی واک کی قیادت  ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شرینہ جونیجو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب نے کی جبکہ اینٹی سموگ واک میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات قصور ناظم ایاز، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن /ڈی آئی او قصور تابندہ سلیم، سی ای او ہیلتھ اتھارٹی قصور غلام مصطفی سحر، انسپکٹرز ماحولیات، ریسکیو 1122، محکمہ زراعت کے افسران سمیت سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اینٹی سموگ واک میں شریک شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فضائی آلودگی کے تدارک اور شجر کاری کے فروغ سے متعلق نعرے درج تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات ناظم ایاز نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی چیلنج ہے جو انسانی صحت اور معیشت دونوں پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، فصلوں کی باقیات نہ جلائیں اور زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔

انسپکٹرماحولیات نے بتایا کہ اینٹی سموگ مہم کے ذریعے شہریوں میں شعور اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔ سی ای او ہیلتھ اتھارٹی غلام مصطفی سحر نے شہریوں میں انسداد سموگ کے سلسلہ میں ماسک بھی تقسیم کئے اور عوام الناس کو آگاہی دی کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔\378