وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی رجسٹرارعدنان جدون کی سربراہی میں کھلی کچہری کل منعقد ہو گی

پیر 29 ستمبر 2025 13:55

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی رجسٹرار عدنان جدون کی سربراہی میں کھلی کچہری (کل ) منگل کو دن بوقت 11 بجے تحصیل میونسپل ہال مانسہرہ میں منعقد ہو گی۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد کا ہزارہ کی عوام کو ان کے گھر کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد خوش آئند قدم ہے۔

(جاری ہے)

ضلع مانسہرہ اور ملحقہ علاقوں کی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن کے ڈپٹی رجسٹرار عدنان جدون کی سربراہی میں منعقد ہونے والی کھلی کچہری تحصیل میونسپل ہال میں منعقد ہو گی۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ ہزیکو، پیسکو، واپڈا، نادرا، نیشنل ہائی وے، سوئی گیس، سٹیٹ لائف، ریلوے، پاسپورٹ آفس، بیت المال، نیشنل بینک، ٹی آئی پی، پوسٹ آفس، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر وفاقی اداروں میں بدانتظامی اور ان کے مسائل کے حل میں حائل رکاوٹوں، مشکلات کے فوری حل اور انصاف کے حصول کیلئے منعقدہ کھلی کچہری میں شامل ہو کر استفادہ حاصل کریں۔

تمام میڈیا چینلز کے نمائندگان بشمول لوکل چینلز کو بھی کھلی کچہری میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔