ضلعی انتظامیہ مری کی جانب سے ضلع بھر میں ہر قسم کی تعمیرات پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد، نوٹیفکیشن جاری

پیر 29 ستمبر 2025 15:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ضلعی انتظامیہ مری نے ضلع بھر میں ہر قسم کی تعمیرات پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق مفاد عامہ، ماحول دوست اقدامات، جنگلات کے تحفظ اور عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے ضلع بھر میں ہر قسم کی تعمیرات پر تین ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق ضلع بھر میں فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ہر قسم کی تعمیرات پر پابندی اگلے تین ماہ تک ہو گی یا مری ماسٹر پلان کی تکمیل تک برقرار رہے گی۔

متعلقہ عنوان :