آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

پیر 29 ستمبر 2025 18:43

آڈیو لیک کیس،علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیو لیک کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللّٰہ بلوچ نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے کیس مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔