Live Updates

پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ہے، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟

انڈیا نے نہریں نکال کر اپنے صحراؤں کو سیراب کیا، پنجاب اپنے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 29 ستمبر 2025 19:04

پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ہے، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 ستمبر 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔

فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے۔فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم نواز چھوڑے گی نہیں۔

(جاری ہے)

سیلاب زدگان کی مدد کررہی ہوں تو لوگوں کو کیا تکلیف ہے؟پنجاب کسی کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتا، دوسرے بھی مہربانی فرما کر مداخلت نہ کریں۔میرے پنجاب کا پانی اور ہمارا پیسہ ہے، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف؟ انڈیا نے نہریں نکال کر اپنے صحراؤں کو سیراب کیاہے۔لوگوں کو تکلیف ہے کہ شہباز شریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے۔پاکستان کب تک بھیک منگوں کی طرح جھولی اٹھا کر کھڑا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہر صوبے کو آبادی کے لحاظ سے ایک جیسا شیئر ملتا ہے، آپ کیوں نہیں عوام پر لگاتے؟ پنجاب اپنے حصے کے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ مہنگی بجلی کی وجہ سے عوام کو ریلیف دیا تو دوسروں کو اس پر کیوں اعتراض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب نے کبھی نہیں کہا کہ فلاں یہ کرے اور یہ نہ کرے۔ دوسروں کو ملے تو پنجاب خوش ہوتا ہے کیونکہ ہم پہلے پاکستانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگ اپنا وقت گالم گلوچ اور پگڑیا ں اچھالنے پر لگاتے جبکہ ہم عوام کی خدمت پر لگاتے ہیں۔ کے پی کے کا جلسہ ان کیلئے عبرت کا مقام بن کر رہ گیا ہے۔ دوسروں پر سیاہی اور جوتا مارنے کی ترغیب دیتے تھے آج ان کیساتھ کیا ہورہا ہے؟دوسروں کو جوتے مارنے پراکسانے والے آج ایک دوسرے کو جوتے ماررہے ہیں۔ تاریخ میں کبھی کسی نے نہیں دیکھا، ایک ہی سیاسی جماعت کے لوگ ایک دوسرے کو گالی اور بوتلیں ماررہے ہوں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)مشکل سے گزری تو سب ملکر سیسہ پلائی دیوار بن گئے،جب ان پر برا وقت آیا تو تتربتر ہوگئے۔ عوام کا وقت بدتمیزی اور گالم گلوچ پر خرچ کیا تو یہی انجام ہونا تھا۔ مسجد نبویؐ میں شہباز شریف اور ان کے وفد کیساتھ بدتمیزی کرنیوالے اپنے انجام کو پہنچ گئے۔اللہ تعالیٰ نے محمد شہباز شریف کو حرمین وشریفین کا محافظ بنا دیا۔

محمد شہباز شریف کا جہاز سعودی حدود میں داخل ہوا تو فائٹر جیٹ نے سلامی دی۔ شہباز شریف جہاں جاتے ہیں،ان کو عزت اور احترام کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔ ڈیفالٹ کی باتیں کرنیوالوں سے قدرت انتقام لے رہی ہے۔ ہماری توجہ صرف عوام کی خدمت پر مرکوز ہے۔ پنجاب میں اٹک سے رحیم یارخان تک سڑکیں بن رہی ہیں، میٹرو اورا ورنج لائن بھی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ سرگودھا میں کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ اور لاہور میں کینسر کا سٹیٹ آف دی آر ٹ ہسپتال بنارہے ہیں۔

پنجاب میں ”اپنی چھت، اپنا گھر“ سکیم کے تحت 90ہزار گھر بن رہے ہیں۔ بی آئی ایس پی ہر مسئلہ کا حل نہیں، بی آئی ایس پی 10 ہزار دیتی اور ہم نے لوگوں کو10 لاکھ دینے ہیں۔پنجاب نے سیلاب میں اپنے لوگوں کا ہی نہیں بلکہ ان کا ذریعہ معاش بننے والے جانوروں کا بھی خیال رکھا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ کے بد ترین سیلاب میں تین دریا بپھر گئے، تین ماہ مسلسل بارشیں ہوتی رہیں، سینکڑوں دیہات اور شہر زیر آب آگئے۔

پنجاب حکومت، کابینہ، انتظامیہ، ریسکیو، ہیلتھ سب نے راتیں جاگ کر عوام کی خدمت کی۔ 2.5 ملین لوگوں کو ریسکیو نہ کرتے تو جانی نقصان بہت بڑا ہوجاتا۔ تاریخ کے بد ترین سیلاب کے دوران لاکھوں لوگ متاثر ہوئے۔25 لاکھ افراد اور 22 لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ فیصل آباد والوں بھروسہ رکھنا، فیصل آباد کو لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ اور خوبصورت شہر بنائیں گے۔

فیصل آباد والوں آپ نے اب خدمت کرنے والوں کو ووٹ دینا ہے۔فیصل آباد میں لاہور اور راولپنڈی سے بھی جدید اور بہتر میٹرو بس سروس لائیں گے۔پاکستانی کی تاریخ میں جب بھی ترقی آئی اور عوامی خدمت کے منصوبے شروع کیے تو پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کیے۔انہوں نے کہا کہ بزرگ، خواتین، طلباء اور سپیشل افراد کے لئے الیکٹروبس پر سفر مفت ہوگا۔ مریم نواز اپنے پراجیکٹ میں عوام پر بوجھ نہیں ڈالتی بلکہ خود بوجھ اٹھاتی ہے۔

ٹوٹی پھوٹی بسوں پر سینکڑوں روپے دیکر سفر کرنے کی بجائے اب20 روپے میں ایئر کنڈیشنڈ بس پر آرام دے سفرکریں۔فیصل آباد میں پہلی باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ آنے پر شہر یوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ پہلے بڑے پراجیکٹ بڑے شہروں میں آتے تھے، اب میانوالی اور وزیر آبا د جیسے شہروں میں آتے ہیں۔ فیصل آباد ہی نہیں بلکہ جھنگ، چنیوٹ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی الیکٹرو بس چلے گی۔

رانا ثناء اللہ صاحب کو سینیٹر بننے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ رانا ثناء اللہ صاحب پر وہ جھوٹا مقدمہ بنا جس کی سزا موت تھی۔مخالفین کو کہتی ہوں کہ مجھ پر بات کریں تو جواب نہیں دوں گی لیکن اگرپنجاب پر بات ہوگی تو چپ نہیں رہوں گی۔ ہم کام کریں گے تو تصویریں بھی آئیں گی۔ اللہ تعالیٰ نے پنجاب کے عوام کی ذمہ داری مجھے دی ہے۔ پنجاب پر بات کریں گے توگھر تک چھوڑ کر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد خاص طور پر زرعی یونیورسٹی کے طلبا نے جو عزت و احترام دیااسے کبھی نہیں بھولوں گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات