اطلاعات و آگاہی روشن معاشرے اورجمہوریت کی سانس ہے،سید یوسف رضا گیلانی

پیر 29 ستمبر 2025 19:02

اطلاعات و آگاہی روشن معاشرے اورجمہوریت کی سانس ہے،سید یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ معلومات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی اور آئینی حق ہے‘ معلومات تک رسائی کے لیے ، آئین پاکستان اس کا تحفظ کرتا ہے۔باخبر معاشرہ شفافیت، ترقی اور انصاف کی بنیاد رکھتا ہے۔ معلومات تک رسائی کے عالمی دن پر قوم کے نام پیغام میں چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ درست اور بروقت معلومات عوام کو بااختیار اور حکومت پر اعتماد کو مضبوط بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میڈیا کی اہمیت موجودہ دور میں دوچند ہو چکی ہے‘ذمہ دارانہ رپورٹنگ ہر صحافی کی بنیادی ذمہ داری ہے ‘جعلی خبروں کے ذریعے سچ کو گمراہ نہیں کرنا چاہیے ۔معلومات کا آزادانہ بہا شفاف حکمرانی اور بہتر انتظامی امور کے لیے ناگزیر ہے۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ محکمہ اطلاعات حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتا ہے ‘تمام ادارے معلومات تک رسائی کے نظام کو مزید مؤثر بنائیں۔صحافی برادری درست اور جامع اطلاعات کی فراہمی یقینی بنائے ۔اطلاعات و آگاہی روشن معاشرے اور جمہوریت کی سانس ہے۔