وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار بجلی بل میں 55,000 کا ریلیف فراہم کر دیا گیا

پیر 29 ستمبر 2025 17:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2025ء)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار عبدالمنان کو بجلی کے بل میں 55,000 کا ریلیف فراہم کر دیا گیاشکایت گزار، جو ایک گھریلو صارف ہے۔انہوں نے بتایا کہ وہ کمپنی (QESCO) کا باقاعدہ بل ادا کرنے والا صارف ہے۔اس کے باوجود غیر منصفانہ طور پر انہیں کیسکو کی جانب سے جاری کردہ بجلی کے بل میں 459 یونٹس کی غلط میٹر ریڈنگ کے ساتھ بل موصول ہوا، جس کے نتیجے میں 100,759 روپے کی زائد رقم کا بل جاری کیا گیا۔

جب انہوں نے متعلقہ محکمے سے رابطہ کر کے اپنے مسئلے کے ازالے کے لیے درخواست کی تو انکی کوئی شنوائی نہ ہوئی۔لہذا، انہوں نے اپنے مسئلے کے جلد حل کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے بل کی درستگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے بل کی درستگی کر دی۔جس سے انہیں 55,000 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :