میپکو صارفین کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے،سی ای او

پیر 29 ستمبر 2025 20:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) میپکوانجینئر گُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ صارفین کو بروقت اور معیاری سہولیات کی فراہمی کے لئے پُرعزم ہے۔ رواں سال کسٹمر سروسز کو مزید بہتر بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاکہ عوام کو جدید تقاضوں کے مطابق سہولتیں فراہم کی جا سکیں۔کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرز ہی دراصل کمپلینٹ سنٹرز اور کسٹمر سروسز سنٹرز ہیں جنہیں قائم کرنے کا بنیادی مقصد صارفین کو ’’ون کلک پر سروسز‘‘فراہم کرنا ہے۔

ان مراکز کے ذریعے نئے کنکشنز، بلنگ معلومات، شکایات کے اندراج اور دیگر سہولیات ایک ہی جگہ پر دستیاب ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو موسیٰ پاک ڈویژنل کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرکے دورے کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اے پی ایم ایس میٹرز کی تنصیب، نئے کنکشنز اور صارفین کو فراہم کی جانے والی دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیااور کہا کہ اے پی ایم ایس میٹرز کی تنصیب کا عمل جاری ہے جس سے بجلی کے استعمال کی شفاف مانیٹرنگ اور درست بلنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اس موقع پر افسران کو ہدایت کی گئی کہ صارفین کے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں۔ رواں سال کوکسٹمر سروسز سنٹرز کی بہتری کا سال قرار دیا گیا ہے۔ میپکو کا ہدف ہے کہ صارفین کو جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے آن لائن سروسز متعارف کرائی جائیں۔میپکو کے زیر انتظام تمام آپریشن سرکلوں میں کسٹمر فیسیلیٹیشن سنٹرزاور الیکٹرانک آپریشنز (ای آفس ) شروع کردیاگیاہے ۔

پیپر لیس انوائرمنٹ سے دفتری امور کی انجام دہی میں بھی آسانیاں پیداہوں گی ۔ ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو موسیٰ پاک ڈویژن غلام محی الدین میتلا نے سی ای او میپکو کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ سی ایف سی میں صارفین کے رجوع کرنے میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور بڑی تعداد میں صارفین موبائل ایپلی کیشنز اور ای میل کے ذریعے اپنی شکایات رجسٹرڈ کروارہے ہیں ۔

ڈویژن کے زیر انتظام ڈویژنل کمپلیکس، ریونیو آفس، واپڈا ٹائون، بوسن روڈ، گلگشت، حسن آباد اور شمس آباد سب ڈویژنوں کے سٹاف کو جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی باقاعدہ ٹریننگ کروائی گئی ہے جس سے دفتری امور کی انجام دہی میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل میپکو ملتان سرکل محمد عارف وینس اور ایس ڈی او واپڈا ٹائون سب ڈویژن عمیر عمرلودھی بھی موجود تھے ۔