ں*مولانا سید ابوالاعلی مودودی رح ویژنری قائد و عظیم عالم تھے ،عبدالمتین اخونزادہ

:علم و عمل کے درمیان فاصلوں کی کمی کے لئے دلائل و براہین درکار ہیں سید مودودی کانفرنس سائنس کالج میں مقررین کا خطاب

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

[کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) بولان اکیڈمی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام مفکر اسلام مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عبدالمتین اخونزادہ نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان ڈائریکٹر قرآن اکیڈمی، نوجوان دانشور محمد فاروق کاکڑ،اخونزادہ عطاالرحمن ناظم اسلامی جمعیت طلبا کوئٹہ نے کہا کہ سید مودودی رح کی علمی و سیاسی زندگی بھرپور و توانا رہا ہے اسلام کے زوال کے دور میں ایمانی قوت اور دلائل و براہین کی روشنی میں نئے زاویے و توانا بیانیہ کی تشکیل و تعبیر نو کا کمال مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ کے سر ہے نوجوانوں کے اندر اخلاقی اقدار کی پاسداری اور اسلامی شریعت و سنت الہامی کے اوپر نوجوان نسل کی امید کی بحالی بہت شاندار و بامعنی کارنامہ ہے مولانا سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ نے اپنی زندگی میں آئین و قانون کی پاسداری کرتے ہوئے بھرپور و مثالی سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا ہے آج ضرورت اس امر کی ہے کہ سید ابو الاعلی مودودی رحمتہ اللہ علیہ کے ذات و افکار کے متعلق نوجوانوں و رضاکاروں کی خبریت و معنویت میں اضافے کیا جائے ظلم و جبر کا شکار کمزور ترین قوم ومعاشرے میں افکار و تصورات کی تشکیل نو اور بہتری و توانائی لانے کے لئے مسلسل و مربوط کوششوں کے لئے ضروری کردار و اقدامات اٹھانے کا راستہ اختیار کیا جائے قبل ازیں سائنس کالج پہنچنے پر کارکنان جمعیت طلبہ نے شاندار استقبال کیااور نوجوانوں کے سوالات و چیلنجرز کاحل تلاش کرنے کے لئے سوال و جواب کا باقاعدہ سیشن کا انعقاد کیا گیا