بلوچستان سمیت ملک بھر میں 6 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 150 کلو منشیات برآمد

پیر 29 ستمبر 2025 20:45

ّکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء)اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے بلوچستان سمیت ملک بھر میں 6 مختلف کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے 42 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 150 کلو منشیات برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔

(جاری ہے)

اے این ایف ذرائع کے مطابق جاری کارروائیوں کے دوران جناح ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں سعودی عرب جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب 7.320 کلو گرام آئس برآمد ہارو ٹول پلازہ اٹک کے قریب رکشہ سے 12 کلوگرام چرس برآمدکرلیا۔

ملزم گرفتار فیصل مسجد اسلام آباد کے پارکنگ ایریا میں گاڑی سے 1 کلو آئس اور 1 کلو مشکوک کیمیائی مواد برآمدکئے خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار فوارہ چوک ڈی آئی خان کے قریب ملزم کے قبضے سے 200 گرام چرس برآمد کورنگی کراچی کے قریب جھاڑیوں سے 9.800 کلوگرام چرس برآمد کچ سردار ضلع لورالائی میں صحرائی علاقے سے چرس بنانے والی فیکٹری سے 120 کلوگرام بھنگ برآمد کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہی