فیصل آباد ،زرعی یونیورسٹی کی طالبات کا مریم نوازشریف پر گل پاشی ،تصویر وں کا تحفہ دیا

پیر 29 ستمبر 2025 21:05

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 ستمبر2025ء) زرعی یونیورسٹی کی طالبات کا مریم نوازشریف پر گل پاشی اور ان کو تصویر وں کا تحفہ دیا جبکہ یونیورسٹی کے لیے بسوں کا فراہم کرناکا مطالبہ کیا، آن لائن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گذشتہ روز ہیلی کاپٹر پرزرعی یونیورسٹی فیصل آباد پہنچی اور اس موقع پر انہیں گرین بس پر سوار ہوکر یونیورسٹی سے بوہڑاں والی گراونڈ طرف روانہ کیا گیا تو اس دوران ایک موقع پر مریم نواز شریف نے بس رکوائی اور طالبات سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

طالبات نے وزیراعلی پنجاب کو خوش آمدید کہتے ہوئے گل پاشی کی اور ان کو فوٹو بھی گفٹ کی۔ اس موقع پر طالبات نے یونیورسٹی کے طلبہ کے لیے بسوں کا مطالبہ کیا جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلد ہی یونیورسٹی طلبہ کو بسیں فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اور کہاکہ فیصل آباد خاص طور پر زرعی یونیورسٹی کے طلبہ نے عزت احترام دیا۔کبھی نہیں بھولوں گی