ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین بشیر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کے اجلاس ، اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پیر 29 ستمبر 2025 21:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر دیر لوئر محمد عارف خان کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین بشیر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (ہیلتھ) زاہد حسین نے ہیلتھ کے حوالے سے فورم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بشیر خان نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ہیلتھ سٹاف کی لسٹ شئیر کریں تاکہ اس کو محکمانہ کارروائی کے لئے بھیجا جا سکے ۔

مسلسل غیر حاضر رہنے والے ہیلتھ سٹاف کے خلاف فی الفور کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی اور عوامی سروسز کو بہتر کریں۔ ادویات کی ریکارڈ کو روزانہ کے بنیاد پر اپ ڈیٹ کریں۔

(جاری ہے)

تمام ریکارڈ کا اندراج جلد از جلد یقینی بنایا جائے اور پراگریس کو شئیر کریں۔ ریڈ میں آنے والے تمام انڈیکٹرز پر خصوصی توجہ دیں اور ان کو بہتر کریں۔

ایم۔ ایس۔ ڈی۔ایچ۔ کیو ہسپتال تیمرگرہ ایمپرومنٹ پلان بنائیں اور ہسپتال میں صفائی کو بہتر کریں۔ جہاں سامان کی ضرورت ہو ان وارڈز کو سامان، سٹریچرز، بیڈزاور میڈیکل آلات فراہم کریں۔ پاپولیشن وئیلفیر ڈیپارٹمنٹ کے تمام انڈیکٹرز پر تفصیلی بحث ہوئی جبکہ زیادہ تر انڈیکٹرز میں کافی بہتری آئی ہیں۔ بیک وقت جن پوسٹوں پر دو یا دو سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں ان کی پوسٹنگ دوسروں ہسپتالوں یا وارڈز کو کی جائے۔

ڈیوٹی روسٹر میں اگر کوئی اہلکار کی حاضری لگی تھی اور انسپکیشن کے دوران غیر حاضر پایا گیا تو ان کے خلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔ ڈی۔ایچ۔کیو۔ ہسپتال تیمرگرہ، بی۔ایچ۔یوز، ٹی۔ایچ۔کیوز کٹیگری ڈی۔ اور سی ہسپتالوں میں ہیلتھ سروسز، طبی آلات، ادویات کی فراہمی سٹاف کی بروقت حاضری پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اسی طرح اجلاس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرینگ آفیسر ہیلتھ زاہد حسین، کنعان پاشا نمائندہ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیر آفیسر، ڈی ایم۔ایس ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ڈاکٹر سردار حسین، ادینزیی سے نمائندہ، نیاز افریدی ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر، قاسم شاہ (ایم۔ڈی۔سی۔اے)، مرسلین (ایم۔ڈی۔سی۔اے) اور ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر کے نمائندے نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :