
سعودی عرب کا خطے کی پہلی ثقافتی یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
منگل 30 ستمبر 2025 10:10
(جاری ہے)
وزارت ثقافت نے اپنے ایکس ہینڈل پر کہا ہے کہ ریاض یونیورسٹی آف آرٹس مشرقِ وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں پہلی ثقافتی یونیورسٹی ہوگی۔
وزارت نے کہا کہ ریاض یونیورسٹی آف آرٹس کا مقصد تخلیقی اندازِ تعلیم کا علم بلند کرنا ہے جو تدریس کا فلسفہ، عمل اور منصوبوں کی تکمیل پر مبنی ہوگا۔ اس میں عالمی شہرت یافتہ تعلیمی ادارے مختلف ثقافتی علوم میں شراکت دار ہوں گے۔ضلع عرقہ میں واقع ریاض یونیورسٹی آف آرٹس کا کیمپس مختلف شعبوں میں 13 کالجوں کی میزبانی کرے گا جن میں فلم، موسیقی، ثقافتی مینجمنٹ، ویژوئل آرٹس اور فوٹو گرافی، طباخی کا آرٹ اور ہیریٹِج سٹڈیز کے علاوہ دیگر علوم بھی شامل ہیں۔تعلیمی پروگرام پہلے تین کالجوں کے تحت شروع کیا جائے گا جن میں کالج آف تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس، دی کالج آف میوزک اور دی کالج آف فلم ہوں گے۔ یہ تینوں کالج بین الاقوامی ثقافتی تعلیم کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔یونیورسٹی، تعلیمی اسناد کی وسیع رینج پیش کرے گی جن میں ڈپلومہ، بیچلرز ڈگری، ماسٹرز ڈگری، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ، پی ایچ ڈی اور مختصر کورسز ہوں گے۔نئی یونورسٹی کا اعلان ثقافتی شعبے میں مملکت کے اس عزم کا اظہار ہے جس کے میراث سے متعلق ایونٹس دیکھنے کے لئے 2024 میں تقریباً 2 لاکھ 88 ہزار افراد آئے تھے۔ان میں خصوصی توجہ طلب پہلوؤں میں ریاض میں ہونے والا انٹرنیشنل فیسٹیول آف ٹریڈیشنل گیمز بھی شامل ہے جس کے شرکا کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار تھی۔ اس کے علاوہ ’’ورلڈ ہیریٹِج ڈے‘‘ میں 54000 افراد شریک ہوئے تھے۔دیگر منصوبوں میں درعیہ کا ’’دربِ زبیدہ‘‘ پروگرام، ورثے پر مبنی دیہی تجربات اور روایتی فنون کے فیسٹول شامل ہیں جو سعودی عرب میں ثقافتی اور تہذیبی میراث کی سرگرمیوں میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے آئینہ دار ہیں۔یہ پیش رفت، ثقافتی آگاہی اور ورثے کے تحفظ کے فروغ کے لئے شعبے کے بڑھتے ہوئے کردار کو نمایاں کرتی ہے اور سعودی عرب کے وژن 2030 کے اہداف کو آگے بڑھاتے ہوئے ثقافتی شناخت پر قائم زندگی اور توانائی سے بھرپور معاشرے کی تعمیر کو اجاگر کرتی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
فلسطینی ریاست کی بات معاہدے میں نہیں لکھی
-
اماراتی وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری
-
جنوبی کوریا میں استعمال شدہ کاروں کی برآمدات میں ریکارڈ اضافہ
-
اسرائیلی فوج غزہ شہر کو تباہ اور فلسطینیوں کو بھاگنے پر مجبور کر رہی، اقوام متحدہ
-
جوہری پروگرام کبھی ترک نہیں کریں گے،شمالی کوریا کا اعلان
-
سعودی عرب کا خطے کی پہلی ثقافتی یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان
-
مودی نے ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کا خیر مقدم کر دیا
-
فلسطین کیلئے ٹرمپ کا بیس نکاتی پلان، یورپی ممالک نے بھی حمایت کردی
-
ٹونی بلیئر کو امن منصوبے کا حصہ بنانے پر عالمی رہنمائوں کی شدید تنقید
-
قطرنے حماس کو 20 نکاتی مجوزہ امن منصوبہ پیش کردیا
-
کینیڈا نے بھارت کے بشنوئی گینگ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
-
غیر ملکی فلموں پر سو فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.