Live Updates

ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ پر گوگل کا دیدہ زیب ڈوڈل

منگل 30 ستمبر 2025 11:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) گوگل نے خواتین کے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کے آغاز پر کرکٹ تھیم پر مبنی دیدہ زیب ڈوڈل جاری کیا ہے، جس میں کھیل کے جوش و خروش کو خوبصورتی سے پیش کیا گیا ہے۔اسے گوگل کے مرکزی سرچ پیج پر نمایاں طور پر دکھایا جا رہا ہے، جو ٹیکنالوجی اور کھیل کے امتزاج کی مثال بن گیا ہے۔یہ خاص ڈوڈل عالمی سطح پر خواتین کرکٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ اور مقبولیت کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈوڈل میں خواتین کھلاڑیوں کو بلے بازی، گیند بازی اور فیلڈنگ کرتے دکھایا گیا ہے، جو اس اہم ایونٹ کی نمائندگی کرتا ہے۔گوگل کا یہ اقدام نہ صرف کھیل سے محبت کا اظہار ہے بلکہ خواتین کرکٹ کے فروغ کے لئے ایک مثبت پیغام بھی ہے۔ڈوڈل کا انتخاب اس لیے اہم ہے کہ گوگل کے ہوم پیج پر لاکھوں صارفین روزانہ آتے ہیں، اور اس طرح یہ بذاتِ خود ایک عالمی سٹیج بن جاتا ہے جہاں ایک گرافک کے ذریعے کھیل کی اہمیت، شائقین کی پسند اور خواتین کرکٹ کی ترقی کو اجاگر کیا جاسکتا ہے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :