صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے اجلاس

جمعرات 2 اکتوبر 2025 20:52

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت محکمہ سپورٹس کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ، جمعرات کے روزنیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ہونیوالے اجلاس میں محکمہ سپورٹس کی ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب خضر افضال چودھری شریک ہوئے، صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر کو سپورٹس کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ میں محکمہ سپورٹس پنجاب کی 88 نئی سکیموں پر کام جاری ہے ، جن میں سی58 سکیموں کی منظوری ہو چکی ہے جبکہ30 سکیموں کو بھی جلد منظورکرلیاجائے گا، پنجاب سٹیڈیم کے گرد فوڈسٹریٹس بنائی جائے گی ،سٹیڈیم میںتماشائیوں کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور پارکنگ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر کھیل پنجاب ملک فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ پنجاب میں سپورٹس کا بہترین انفرسٹرکچر کا جال بچھایا جارہا ہے ،پنجاب کے تمام ڈویژنز میں سپورٹس گراؤنڈز بنائے جارہے ہیں، سپورٹس سکیموں کی منظوری میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھرنے تمام سکیموں کو بروقت اور معیاری طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت ہے۔

متعلقہ عنوان :