Live Updates

جونیئرہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان کا اپنے میچزبھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:29

جونیئرہاکی ورلڈ کپ ، پاکستان کا اپنے میچزبھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے ..
ور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے میچ بھارت سے دوسرے ملک منتقل کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کو خط لکھ کر بھارت میں ہونے والے جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں پاکستان کے میچز کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف نے اپنے خط میں پاکستانی کھلاڑیوں کو درپیش سکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا اور پاکستان ہاکی ٹیم کے میچ بھارت کے بجائے نیوٹرل مقام پر کھیلنے کا مطالبہ کیا۔

جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر کو بھارت میں شروع ہوگا اور 11 دسمبر تک جاری رہے گا۔ واضح رہے اس سے قبل پاکستان ہاکی ٹیم بھی ایشیا کپ کھیلنے بھارت نہیں گئی تھی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ)نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف)کو جونئیر ہاکی ورلڈکپ 2025 میں شرکت کیلئے خط لکھ دیا۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں جونئیر ہاکی ورلڈکپ 2025 کے لیے کھلاڑیوں اور سپورٹ سٹاف کی لسٹیں مانگی گئی ہیں۔

پی ایچ ایف نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی کے خط سے متعلق حکومت پاکستان اور پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آگاہ کردیا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق بگٹی کے مطابق حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔میر طارق بگٹی نے کہا کہ پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر کرانے کا ایک آپشن ہوسکتا ہے لیکن جو ہماری حکومت کی ہدایت ہوگی وہی ایف آئی ایچ سے مطالبہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ 28 نومبر سے 10 دسمبر تک بھارت کے شہر چنائی اور مدورائی میں شیڈول ہے، جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں 24 ٹیمیں شرکت کریں گی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات