44 ویں نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے چار میچز (کل)کھیلے جائیں گے

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:19

44 ویں نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے چار میچز (کل)کھیلے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیر اہتمام 44ویں نیشنل سرکل سٹائل کبڈی چیمپئن شپ کے چار میچز (kl)جمعہ کو پنجاب سٹیڈیم لاہور میں جائیں گے۔ پہلا میچ پاکستان واپڈا اور خیبرپختونخوا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا دوسرے میچ میں پاکستان ائیر فورس اور بلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرے میچ میں پنجاب اور پی او ایف واہ کی ٹیموں کا آمنا سامنا ہوگا جبکہ چوتھے میچ میں پاکستان نیوی اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق نے چیمپئن شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںجن کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں پاکستان واپڈا، سندھ اور خیبر پختو نخوا، گروپ بی میں پاکستان ائیر فورس، پاکستان ریلوے اور بلوچستان، گروپ سی میں پاکستان آرمی، پنجاب اور پی او ایف واہ اور گروپ ڈی میں پاکستان نیوی، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان پولیس کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کے دونوں سیمی فائنل مقابلے 4 اکتوبر کو جبکہ فائنل اور تیسری پوزیشن کا میچ 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔