نوح بٹ کی تین سال بعد انٹرنیشنل میدان میں واپسی، ورلڈ چیمپئن شپ میں گولڈ کا ہدف مقرر کرلیا

جمعرات 2 اکتوبر 2025 19:19

نوح بٹ کی تین سال بعد انٹرنیشنل میدان میں واپسی، ورلڈ چیمپئن شپ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء)کامن ویلتھ گیمز گولڈمیڈلسٹ نوح دستگیر بٹ تین سال بعد انٹرنیشنل میدان میں واپسی کریں گے جو رواں سال امریکا میں ہونے والی ورلڈ ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں 3 سے 6 دسمبر تک ہونے والے وائرس ویٹ لفٹنگ فائنلز اینڈ یو ایم ڈبلیو ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں قومی ریسلر ایکشن میں دکھائی دیں گے،نوح بٹ کی تیاریوں اور سہولیات کی ذمہ داری سی ای او ایکٹیوٹ اور ڈائریکٹر نیشنل اسپتال لاہورڈاکٹر رضوان افتاب احمد نے سنبھالی لی ہے، جو قومی ریسلر کی ٹریننگ، ڈائٹ اور میڈیکل سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔نوح بٹ کے مطابق ان کا واحد مقصد پاکستان کے لیے گولڈ جیتنا ہے۔