جوہرآباد، ڈپٹی کمشنر کاجوہرآباد مظفر گڑھ روڈ، جنوبی بازارو دیگر مقامات کا دورہ

منگل 30 ستمبر 2025 14:25

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے جوہرآباد مظفر گڑھ روڈ، جنوبی بازار، سرور شہید لائبریری چوک،ڈاکخانہ چوک کا دورہ کیا اور صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچاررج ستھرا پنجاب سی ای او ایم سی جوہرآباد بھی موجود تھی، ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرنے وزٹ کے دوران مظفر گڑھ روڈ،نسیم کالونی،جوہرآباد ڈاکخانہ چوک کالج چوک،گلشن ٹاون,سٹلائیٹ ٹاون ،جہاز چوک، مختلف ایریاز میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے کہا کہ ستھراپنجاب وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا بہترین پروگرام ہے اس پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے ستھرا پنجاب پروگرام پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر خوشاب نے جوہر آباد مظفر گڑھ روڈ،مین روڈ گرین بیلٹ پر خوبصورتی کے لیے لگائے جانے والے پودوں کا جائزہ لیاگرین بیلٹ پر جانور چھوڑنےاورگرین بیلٹ کو نقصان پہنچانے والے 6 افراد{چرواہوں}کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا، نسیم کالونی جوہرآباد میں کاروائی کرتے ہوئے جھگیوں کے خلاف آپریشن کر کے ختم دی گئیں۔\378