ساہیوال ، پنجاب حکومت نے ساہیوال شہرکی دو اہم سڑکوں کی ازسرنو تعمیرکے لئے فنڈز فراہم کر دیے ، ایم پی اے

منگل 30 ستمبر 2025 14:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) پنجاب حکومت نے ساہیوال شہر کی دو اہم سڑکوں کی از سر نو تعمیر کے لئے فنڈز فراہم کر دیئے۔ یہ فنڈز ممبر صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم کی سفارش پر فراہم کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان سڑکوں میں مشن چوک سے فریدیہ پارک تک 1.4 کلومیٹر گرلز کالج روڈ اور جوگی چوک سے ریلوے اسٹیشن تک 1.5 کلومیٹر ریلوے روڈ شامل ہیں، جن پر لاگت کا تخمینہ بالترتیب 16 کروڑ 18 لاکھ روپے اور 19 کروڑ 28 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

شہر کی ان دونوں اہم سڑکوں کی تعمیر نو سے شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگا جہاں سے روزانہ سینکڑوں گاڑیاں گزرتی ہیں۔ شہر کے سیاسی و سماجی حلقوں نے ان دونوں سڑکوں کی تعمیر کے لئے فنڈز حاصل کرنے پر ممبر صوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم کا شکریہ ادا کیا۔ محکمہ ہائی وے پنجاب یہ دونوں سڑکیں چھ ماہ کی مدت میں مکمل کرے گا ،جس کے لئے ٹینڈرز 16 اکتوبر کو کھولے جائیں گے