ساہیوال ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا

منگل 30 ستمبر 2025 14:33

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جناب نیاز احمد مغل نے گورنمنٹ حاجی عبدالقیوم ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں کی عیادت کی اور فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے مریضوں کے تیمارداروں سے ملاقات کی اور ان سے دستیاب سہولیات، طبی عملے کے رویے اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کیں۔

اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو سختی سے ہدایت کی کہ آنے والے ہر مریض کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ نیاز احمد مغل نے کہا کہ سرکاری ہسپتال عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا اہم ذریعہ ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔\378