بلوچستان کے سینئر وزیرو وزیر آبپاشی کی پشین سٹاپ کوئٹہ کے قر یب بم دھماکے کی مذمت

منگل 30 ستمبر 2025 15:01

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) بلوچستان کے سینئر وزیرو وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے پشین سٹاپ کوئٹہ کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے صوبے کا امن وامان خراب کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں جس میں انہیں کبھی بھی کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر آبپاشی میر محمد صادق عمرانی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے میں معصوم عوام و دیگر افراد کی شہادت ناقابل تلافی نقصان ہے،بلوچستان کے عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔