گورنر سندھ سے ایچ ڈبلیو پی ایل وفد کی ملاقات، عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی پر گفتگو

منگل 30 ستمبر 2025 17:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے سائوتھ کورین بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہیونلی کلچر ورلد پیس ریسٹوریشن آف لائٹ کے وفد نے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت HWPL کے ڈائریکٹر جنرلKim Ye-Wonنے کی جبکہ ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر مہیش کمار سمیت دیگر شخصیات بھی شریک ہوئیں۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران وفد نے عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی۔ گورنر سندھ کو HWPL کے مشن، اہداف اور دنیا بھر میں جاری منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ سندھ بین المذاہب ہم آہنگی کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں رواداری، شعور اور مکالمے کے فروغ کے لیے ایسے اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ ملاقات کا مقصد امن، برداشت اور عالمی امن میں نوجوانوں کی شمولیت کو فروغ دینا تھا تاکہ ایک بہتر اور ہم آہنگ معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔