پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آبادبنچ نے بچے کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے ملزم کو14سال قیداورجرمانے کی سزا سنادی

منگل 30 ستمبر 2025 18:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آبادبنچ نے بچے کوجنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کے ملزم کو14سال قیداورجرمانے کی سزا سنادی۔جسٹس ثاقب علی اورجسٹس اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بنچ نے فیصلہ سنایا۔ ملزم عمران ولد گل افسر نے حویلیاں میں چار سالہ کم سن بچے زریاب خان ولد فداخان سے جنسی زیادتی کی اور راز افشاں ہونے کے خدشے پر اسے گلہ دبا کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف 2مارچ 2016کوتھانہ حویلیاں میں مقدمہ نمبر 168میں زیر دفعہ 302Bاور 54سی پی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ وکلا کے دلائل کے بعد سیشن جج نے ملزم کو14 سال قید وجرمانے کی سزا سنائی۔ ملزم نے فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نےعدالت کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سزا بحال رکھنے کا فیصلہ سنایا۔مدعی کی جانب سے محمد علی قاضی ایڈوکیٹ نے کی ۔ واضع رہے کہ چار سالہ بچے کی گمشدگی کی رپورٹ کروائی گئی جس کی تلاش پر نعش کھیت سے ملی تھی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل بر آمد کرلیا تھا ۔