محکمہ سیاحت نے پنجاب ٹورازم ایپلی کیشن متعارف کروا دی

صوبے بھر کے 171سیاحتی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات تک آسان رسائی فراہم کریگی

منگل 30 ستمبر 2025 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) محکمہ سیاحت پنجاب نے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی جو سیاحوں کو صوبے بھر کے 171سیاحتی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔یہ ایپلی کیشن محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے باہمی تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین سیاحتی مقامات کا ورچوئل ٹور بھی کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

ایپ میں سیاحوں کے لیے گوگل کوآرڈینیشن، چیٹ باکس رہنمائی اور اہم معلومات تک فوری رسائی جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق ایپلی کیشن کے ذریعے نہ صرف صحت کی سہولیات بلکہ کھانے اور ٹیکسی کی بکنگ جیسی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ یہ ایپ خوبصورت سیاحتی مقامات کی تصاویر دکھا کر انتخاب میں بھی مدد فراہم کرتی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایپ کا مقصد سیاحوں کو ایک مربوط، جدید اور آسان ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے پنجاب کے دلکش مقامات سے لطف اندوز ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :