پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا

پریمیر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا

منگل 30 ستمبر 2025 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)پی سی بی نے قائداعظم ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔پریمیر فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کا آغاز 6 اکتوبر سے ہوگا،ٹورنامنٹ پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی اور ایبٹ آباد میں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں 10 ریجنل ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

ٹیموں میں ایبٹ آباد، بہاولپور، فاٹا، فیصل آباد، اسلام آباد، کراچی بلوز، لاہور وائٹس، ملتان، پشاور اور سیالکوٹ شامل ہیں ،ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 46 فرسٹ کلاس میچ کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم نو میچ کھیلے گی،ٹاپ دو ٹیموں کے مابین فائنل ہوگا،ٹورنامنٹ میں نو رائونڈ کھیلے جائیں گے،ٹورنامنٹ کا فائنل 29 نومبر سے 3 دسمبر تک کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں سیالکوٹ ریجن اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔