Live Updates

ٹیسٹ کرکٹ میں اے ایف ایل کی طرز پر ٹیکٹیکل متبادل کا قانون متعارف کرائے جانے کا امکان

حریف ٹیم کو بھی اس صورت میں دوسرے روز کے اختتام پر ایک کھلاڑی بدلنے کا اختیار ہوگا، رپورٹ

منگل 30 ستمبر 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)آئندہ برس سے ٹیسٹ کرکٹ میں آسٹریلین کرکٹ لیگ کی طرز پر ٹیکٹیکل متبادل کا قانون متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔کسی بھی قسم کی انجری کا شکار پلیئر کے متبادل کی آزمائش شیفلڈ شیلڈ میں ہوگی۔

(جاری ہے)

فاسٹ بولر کی جگہ فاسٹ بولر اور بیٹر کی جگہ بیٹر ہی متبادل کے طور پر شامل کیا جاسکے گا۔حریف ٹیم کو بھی اس صورت میں دوسرے روز کے اختتام پر ایک کھلاڑی بدلنے کا اختیار ہوگا تاہم اس کے لیے بھی پہلی والی شرط عائد ہوگی۔تجربہ کامیاب ہونے پر آئندہ برس اس کا ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اطلاق ہوگا۔

Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :