oڈویژنل پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

منگل 30 ستمبر 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) صدر ڈویژن پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے دوران پٹرولنگ بدنام زمانہ منشیات فروش محمد الیاس کو گرفتار کر لیا۔ دورانِ کارروائی منشیات فروش کے ہمراہ اُس کی بیوی سحرش کو بھی حراست میں لیا گیا۔ دورانِ چیکنگ ملزمان سے 30 کلو سے زائد چرس اور 5 کلو افیون برآمدہوئی۔

گرفتار ملزمان نے بزریعہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہڈیارہ پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم محمد منظور کوگرفتارکر لیا۔

(جاری ہے)

ویڈیو سامنے آنے پر فورا ملزم کو گرفتارکیا گیا ۔

ملزم نے ناجائز اسلحہ کے ساتھ ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی۔گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔سول لائن ڈویژن پولیس منشیات فروشوں کیخلاف ان ایکشن ،گڑھی شاہو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم ابراہیم کو دوران پٹرولنگ گوندی پیر قبرستان سے گرفتار کر لیا۔دوران تلاشی ملزم سے شاپر میں چھپائی ہوئی 1کلو 320گرام چرس برآمد کی گئی۔

ملزم رضا آن لائن آرڈر پر مطلوبہ لوکیشن پر چرس سپلائی کرتا تھا۔ملزمان پر مقدمہ درج کر کے ونگ انویسٹیگیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ اقبال ٹائون ڈویژن پولیس خواتین و بچوں کے تحفظ کے لیے کوشاں ،شیراکوٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تین بچوں کی ماں پر تشدد کرنے والے ملزمان کوگرفتار کر لیا ۔ مقدس بی بی کی سات سال قبل سلیم سے شیراکوٹ میں شادی ہوئی جن کے تین بچے تھے۔

سلیم اور اس کے والد رمضان نے مقدس بی بی کو مارا پیٹا اورتشدد کیا اور فون بھی چھین لیا۔پولیس نے مقدس بی بی کے بھائی ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔ نشتر کالونی پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم کی شناخت یوحنا یونس کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو ٹریس کیا۔خاتون سواری کے انتظار میں حاجی پارک سٹاپ پر موجود تھی۔

ملزم اچانک سٹاپ پر آیا اور خاتون پر تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا۔تیزاب گرنے کی وجہ سے خاتون کا بائیاں کان اور جسم کے دیگر حصے جل گئے۔ملزم متاثرہ خاتون کا شوہر ہے اور گھریلو ناچاقی پر تیزاب پھینکا تھا۔ ملزم واقعہ سے قبل بھی خاتون پر تشدد کر چکا ہے۔ گرفتار ملزم یوحنا یونس کیخلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔ڈولفن سکواڈ کا صوبائی دارالحکومت میں عادی مجرمان کے خلاف سپیشل آپریشن جاری، دورانِ پٹرولنگ پولیس کو مطلوب سنیچنگ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 10 ''لسٹڈ'' عادی ملزمان گرفتارکر لیئے۔

ملزمان کو نواں کوٹ، وحدت کالونی، چوہنگ، باغبانپورہ و دیگر جگہوں سے 15 مشکوک اشخاص کو راؤنڈاپ کیا گیا۔گرفتارملزمان زوہیب 62،عمیر 28، ابرار 42،آصف 32،بشارت 53،خرم 36،حسن 29،جاوید 31،چاند 27، شفیق 92، قاسم29، عمار 39، شیر علی 30،ضیغم 38اور ذیشان 44 سے زائد راہزنی و ڈکیتی کے سنگین جرائم کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان کوقانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا