ہماری اولین ترجیح میرچاکرخان رند یونیورسٹی کو معیارِ تعلیم کے اعتبار سے ملک کے بڑے اداروں کے برابر لانا ہے ، عبدالقدوس بنگلزئی

منگل 30 ستمبر 2025 19:55

۱ سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2025ء) میرچاکرخان رند یونیورسٹی کے رجسٹرارچئیرمین لا ڈیپارٹمنٹ عبدالقدوس بنگلزئی نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح میرچاکرخان رند یونیورسٹی کو معیارِ تعلیم کے اعتبار سے ملک کے بڑے اداروں کے برابر لانا ہے اس مقصد کے لیے ہم نصاب، تدریس اور ریسرچ میں شفافیت اور جدت کو یقینی بنارہے ہیں کسی بھی تعلیمی ادارے کی کامیابی کا انحصار اس کے معیار پر ہوتا ہے اگر ہم اپنے طلبا و طالبات کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کریں تو یہ ادارے نہ صرف دیہی علاقوں میں علم کے چراغ روشن کریں گے بلکہ ملک کے تعلیمی وقار کو بھی بلند کریں گے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز میرچاکر خان رند یونیورسٹی میں ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صحافیوں صدر اللہ داد رند سینئر نائب صدر اللہ یار ڈومکی, جنرل سیکرٹری خرم شہزاد, اشتیاق احمد چاچڑ سے دوران ملاقات کیں۔

(جاری ہے)

عبدالقدوس بنگلزئی کا کہنا تھا کہ ہمیں نصاب کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے ساتھ ساتھ جدید تدریسی طریقہ کار، تحقیقی کلچر اور اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی یہ ادارہ اپنے قیام کے آغاز ہی سے علم و تحقیق کے فروغ اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہے اس یونیورسٹی نے کم وقت میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ یہ ادارہ مستقبل میں ایک مثالی یونیورسٹی کے طور پر ابھرے گا اور ہمارا ہدف صرف ڈگریاں دینا نہیں بلکہ ایسے نوجوان تیار کرنا ہے جو تحقیق، تخلیق اور قیادت کی صلاحیتوں سے لیس ہوں یہ ادارے مقامی کمیونٹی کی ترقی اور ملکی تعلیمی معیار کی بہتری میں کلیدی کردار ادا کریں گے میرچاکر خان رند یونیورسٹی لا ڈیپارٹمنٹ میں دو سو سے زائد طلبا و طالبات تعلیم حاصل کررہے ہیں جو کہ میرچاکرخان یونیورسٹی سبی کے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں سبی سمیت دیگر اضلاع سے قانون کی تعلیم حاصل کرنے والے طلبا و طالبات یونیورسٹی سے معیاری تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے ماں باپ اور شہر کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے آخر میں رجسٹرارچئیرمین لا ڈیپارٹمنٹ عبدالقدوس بنگلزئی نے صحافیوں کو لا ڈیپارٹمنٹ کا تفصیلی دورہ بھی کرایا۔

متعلقہ عنوان :