نو جوان نسل جدید تعلیم کے حصول کیلئے کمپیوٹر سے استفادہ حاصل کریں تا کہ مزید تعلیم کے حصول میں انہیں پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے ،صوبائی وزیر صنعت و حرفت

منگل 30 ستمبر 2025 20:55

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر صنعت و حرفت سردار کو ہیار خان ڈومکی نے کہا ہے کہ نو جوان نسل جدید تعلیم کے حصول کے لیئے کمپیوٹر سے استفادہ حاصل کریں تا کہ مزید تعلیم کے حصول میں انہیں پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے سبی کے طلباء و طا لبات کی امتحانات میں نمایاں پو زیشن حاصل کر نے پر ضلعی انتظا میہ سبی نے جس طرح حو صلہ افزائی کی ہے وہ قابل تحسین ہے ان خیا لات کا اظہار انھوں نے ڈپٹی کمشنرہال میں میٹرک،ایف اے،ایف ایس سی کے امتحانات میں شاندار کا میا بی حاصل کر والے طلباء و طا لبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویڑن اسدا للہ فیض، ڈی آئی جی سبی رینج معروف مسعود صفدر، کما نڈنٹ سبی سکا ؤٹس کر نل منیر احمد، ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیا س کبزئی،میجر زبیر، اسسٹنٹ کمشنر سید منصور علی شاہ، اسسٹنٹ کمشنر بختیا ر آباد بہادر بنگلزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرعبدالستارلانگو، ڈی او فیمیل مسز سلمہ عطائ ، ڈی او ای عبدالنبی پیچوہا،ڈپٹی ڈی او طارق الماس،ڈپٹی ڈی او فیمیل مسزنورین خان،ڈپٹی ڈی او لہڑی مسز مسرت قادر کے علاوہ طلبائ و طالبات اور انکے والدین کی بڑی تعداد مو جود تھی صوبا ئی وزیر صنعت و حر فت سردار کو ہیار خان ڈومکی نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ سبی نے ہو نہار طلبائ و طا لبات کی حوصلہ افزا ئی کر کے ایک بہترین اقدام کیا ہے انھوں نے دیگر طلباء و طا لبات سے بھی کہا کہ وہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں انشا ئ اللہ ضلعی انتظا میہ سبی اور صو بائی حکومت ان کی بھر پور حوصلہ افزا ئی کرے گی صوبائی وزیر نے کہا کہ محنتی اور قابل طلبائ و طا لبات کی کامیا بی پر انکو دل کی گہرا ئی سے مبار ک باد پیش کرتا ہوں انھوں نے کہا کہ صو بائی حکو مت صوبے میں شرح خواندگی کے خا تمے کے لیئے بھر پور اقدام کر رہی ہے ہما ری بہت سی بچیاں میٹرک کے بعد کالج یا یو نیورسٹی میں اپنے مسا ئل کے با عث داخلہ نہیں لے سکتی تھیں لیکن اب الحمدا للہ سبی میں میر چاکریو نیورسٹی بھی ہے اور بوا ئز و گرلز کالج میں بی ایس کی کلا سز بھی ہو رہی ہیں طلباء و طا لبات اس سے فائدہ اٹھا ئیں اس کے علا وہ طا لبات کے لیئے وزیر اعلیٰ بلو چستان نے پنک سکوٹی سکیم بھی متعا رف کر وائی ہے اس سے فا ئدہ اٹھا ئیں تا کہ انہیں رکشے یا بسوں کا انتظار نہ کرنا پڑے اور وہ وقت پر اپنے تعلیمی ادارے پہنچ کر اپنی کلاس لے سکیں سردار کوہیارخان ڈو مکی نے کہا کہ سبی انتظا میہ کے اس اقدام کی بھر پور حما یت کرتا ہوں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جا ری رہے گا انھوں نے کہا کہ کسی بھی طلباء و طا لبات کو کو ئی مسئلہ ہو میرے دروازے ہر وقت آپ کے لیئے کھلے ہیں نو جوان نسل ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کو بہترین تعلیم و تربیت فرا ہم کرنا ہما ری اخلاقی ذمہ داری ہے قبل ازاں انھوں نے ڈسٹرکٹ سبی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طا لبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیئے۔

متعلقہ عنوان :