پولیس کی کامیاب کارروائی مغویہ بازیاب، قتل و اغوا میں ملوث دو ملزمان گرفتار

منگل 30 ستمبر 2025 20:55

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے احکامات اور ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کی زیر نگرانی، ایس ایچ او تھانہ شہید محمد اشرف ترین سٹی لورالائی محمد انور جلالزئی کی سربراہی میں ایڈیشنل ایس ایچ او محمد خان باتوزئی ہمراہ پولیس ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے مغویہ دختر محمد صدیق ساکن لورالائی کو بازیاب کرلیا کارروائی کے دوران مقدمہ نمبر 255/025، بجرم دفعات 365، 354، 452، 109، 147، 148، 149، 337-AD میں مطلوب دو نامزد ملزمان میرانی ولد وٹے اور وٹے ولد نوراگئی قوم موسخیل ساکن درگئی کدیذئی کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چند روز قبل ملزمان نے کلی چپلی سے اسلحے کے زور پر ایک لڑکی کو اغوا کیا تھا اور درگئی کے مقام پر لڑکی کے چچا کو قتل کردیا تھا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرلیا جبکہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔