
صوبائی حکومت عوام کی خدمت، فلاح و بہبود اور ان کے معیار زندگی مزید بہتر بنانے کیلئے کوشاں ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان
منگل 30 ستمبر 2025 22:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا صوبے میں اشیائ خوردونوش کی قیمتوں پر سخت نگرانی کا نظام وضع کیا گیا ہے تاکہ بازاروں میں سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنایا جائے تاکہ غریب و متوسط طبقے کو مہنگائی سے محفوظ رکھا جائے۔
ان معاملات کی بہتر جائزہ کاری کے لیے باقاعدگی سے بازاروں کے دورے کریں اور سرکاری نرخ نامے کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائی جائے۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے اہم کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنرز فیس بک، ایکس(ٹویٹر) سوشل میڈیا اکاو¿نٹس کی فعالی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ترقیاتی کاموں، عوامی آگاہی پروگرامز اور حکومت کی خدمات کی موثر تشہیر کی جا سکے۔ انہوں نے کہا ماحولیاتی تحفظ کے لیے صوبائی حکومت نے پلاسٹک بیگز پر پابندی کا نفاذ کیا ہے، جو کہ مختلف مقامات پر موثر انداز میں عمل میں لائی جا رہی ہے۔ اس پابندی کے تحت پلاسٹک کے استعمال کو کم کر کے ماحول دوست متبادلات کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ایک صاف ستھرا اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم اور صحت میں عارضی بنیادوں پر تعینات اساتذہ اور ڈاکٹرز کو فوری طور تنخواہیں ادا کرنے کی ہدایت کی اور تیسرے مرحلے کے لیے خالی آسامیوں کے اشتہار دئیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ برتھ رجسٹریشن بچے کی پیدائش کا سرکاری طور پر رجسٹرڈ ہونا ہے، جو کہ مختلف سرکاری کاموں اور سہولیات کے حصول کے لیے ضروری ہوتا ہے کیونکہ مردم شماری کا ایک لازمی جزو ہے، جو نہ صرف افراد کی قانونی شناخت کے لیے اہم ہے بلکہ ملک کی ترقی کے لیے پالیسی سازوں کو درست معلومات بھی فراہم کرتی ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو نادرا کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی اور معیشت کی بہتر کارکردگی کے لیے کیش لیس اکانومی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اسی ضمن میں تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے متعلقہ اضلاع میں بڑے شاپنگ مالز، دکاندار ، جنرل اسٹور سے موبائل بینکنگ، آن لائن پیمنٹس، کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈز، اور دیگر ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ز کا آغاز کرے۔
مزید قومی خبریں
-
نو مئی بغاوت اورحملے کیس کے مرکزی ملزمان کے ساتھ نرمی اور کیسزکو طول دیا جانا پاکستان دشمنوں کے حوصلے بڑھا رہے ہیں ۔ خواجہ رمیض حسن
-
این ڈی ایم اے نے ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا
-
پاکستان کا تجارتی خسارہ پہلی سہ ماہی میں 9.36 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا
-
مخصوص نشستیں کیس، عدالت کو آئین کی تشریح کرتے ہوئے اسے دوبارہ لکھنے کا اختیار نہیں، سپریم کورٹ
-
بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پرعلیمہ خان کی حکمرانی ،اسٹیبلشمنٹ سپورٹ دلواکر آگے لاناچاہتی ہے، شیرافضل مروت
-
پنجاب حکومت نے سی سی ڈی کو جدید گاڑیوں کی فراہمی کے لیے 2ارب روپے جاری کردئیے
-
اسلام آباد میں بغیرلائسنس موٹرسائیکل سواروں کیلئے مہلت ختم ہوگئی
-
مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 32.92 فیصد بڑھ گیا
-
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
-
کرپشن دہشتگردی سے بڑا چیلنج، افسران کو بدعنوانی کے خاتمے اور عام آدمی کے مسائل کے حل کا تہیہ کرنا ہوگا ، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نیپا میں زیر تربیت افسران سے خطاب
-
ٹرمپ کا مجوزہ غزہ امن منصوبہ نوآبادیاتی نظام کی بحالی کا اعلان ہی: حافظ نعیم الرحمن
-
میرا کام اپنے لوگوں اورپنجاب کیلئے آواز اٹھانا ہے،کبھی معافی نہیں مانگوں گی ‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.