پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیڑول کی قیمت 4روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیڑ اضافہ

بدھ 1 اکتوبر 2025 00:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل، پیڑول کی قیمت 4روپے 7 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 4 پیسے فی لیڑ اضافہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ خزانہ کے مطابق یکم اکتوبر 2025 سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 4 روپے 4 پیسے اضافے کے بعد 276 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح پٹرول کی قیمت 4 روپے 7 پیسے کے اضافے کے ساتھ 268 روپے 68 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتیں آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی تجویز پر مقرر کی گئی ہیں جو یکم اکتوبر 2025 سے نافذالعمل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :