انڈونیشیا میں سکول کی عمارت گرنے سے 91 افراد ملبے تلے دب گئے، 3افراد ہلاک ،90زخمی

بدھ 1 اکتوبر 2025 09:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) انڈونیشیا میں سکول کی عمارت گرنے سے 91 افراد ملبے تلے دب گئے۔شنہوا کے مطابق جاوا صوبے کے ضلع سیدوارجو میں ایک سکول کی عمارت گرنے سے کم از کم 91 افراد ملبے تلے دب گئے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کی قومی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی (بی این پی بی ) کے ترجمان عبدالمہاری کے مطابق، واقعے میں اب تک 3 افراد ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے 26 اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

امدادی کارکنوں نے بھاری مشینری کے بجائے دستی کھدائی کو ترجیح دی ہے تاکہ مزید انہدام کا خطرہ نہ ہو۔ ملبے تلے دبے افراد تک خوراک اور پانی پہنچایا جا رہا ہے، جبکہ بعض حصوں میں زندگی کے آثار ملے ہیں، جن پر امدادی کام تیز کر دیا گیا ہے۔ ماہرین تعمیرات کے ساتھ مشاورت کے بعد ملبہ ہٹانے کے لیے محفوظ طریقہ کار بھی تیار کیا جا رہا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر بھاری مشینری کا استعمال کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :