سعودی فلم فنڈ کا نیا نام ’رِیوِی ایرا کانٹینٹ‘، 8.7 ملین ڈالر کی فلمی سرمایہ کاری کا اعلان

بدھ 1 اکتوبر 2025 09:00

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) سعودی فلم فنڈ کی جانب سے نام تبدیل کرتے ہوئے ’رِیوِی ایرا کانٹینٹ‘ رکھ لیا گیا ہے اور اس کے ساتھ دو نئی فلموں پر سرمایہ کاری کا اعلان کیا گیا ہے جن پر 32.5 ملین سعودی ریال سے زیادہ رقم خرچ ہو گی۔

(جاری ہے)

عرب نیوز کے مطابق یہ اعلان ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں ’ثقافتی سرمایہ کاری کانفرنس 2025 ‘ کے دوران کیا گیا جس کا اہتمام سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت نے کیا تھا۔

اس فنڈ کا افتتاح ’کلچرل ڈیویلمنٹ فنڈ‘ کے ساتھ کیا گیا تھا جس نے اس منصوبے پر بڑی سرمایہ کاری کرنی تھی۔ ’ایم ای ایف آئی سی کیپیٹل‘ کو فنڈ کا مینجر مقرر کیا گیا تھا۔اب فنڈ کی طرف سے کہا گیا کہ یہ سرمایہ کاری بڑے بڑے بین الاقوامی سٹوڈیوز کے ساتھ شراکت میں کی جائے گی جن میں ’یونیورسل سٹوڈیوز‘ اور ’کولمبیا پکچرز‘ جیسے عظیم ادارے شامل ہیں۔