ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام کا بازار کا دورہ، نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر 7 دکاندار گرفتار

بدھ 1 اکتوبر 2025 10:30

بٹگرام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر اختر رسول نے بٹگرام بازار میں مرغی فروشوں کی دکانوں کا ٹیسٹ پرچیز طریقہ کار کے تحت معائنہ کیا تاکہ مقررہ نرخ نامہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

معائنہ کے نتیجہ میں 7 دکانداروں کو نرخ نامہ کی خلاف ورزی پر حراست میں لے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ٹیسٹ پرچیز طریقہ کار کے مطابق عمل میں لائی گئی اور تمام خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ مارکیٹ میں قیمتوں کے نظم و ضبط کو برقرار رکھا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :