لاہور ہائیکورٹ،خاتون قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والا مجرم پانچ سال بعد بری

بدھ 1 اکتوبر 2025 11:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خاتون کے قتل کیس میں پھانسی کی سزا پانے والے مجرم سرفراز کو پانچ سال بعد بری کردیا۔

(جاری ہے)

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا ۔ بینچ نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ناقص تفتیش اور ڈی این اے میچ نہ ہونے پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے مجرم کو بری کیا ۔