سرگودھا،پروموشن بورڈ کی سفارشات پر 3 کلرکوں کو ترقی دیدی گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:09

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)پروموشن بورڈ کی سفارشات پر 3 کلرکوں کو ترقی کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق پروموشن بورڈ کے اجلاس میں سرگودھا ریجن کے میرٹ اور متعلقہ معیار پر پورا اترنے والے 3 جونئیر کلرکوں مظہر عباس،عبدالحفیظ اور محمد جہانگیر کو سینئر کلرک کے عہدہ پر ترقی دینے کی سفارشات پر آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے ترقی کی منظوری دی اور ترقی پانے والے کلرکس کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے فرائض محنت اور لگن سے جاری رکھنے کا حکم دیا ۔