پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 784.84 پوائنٹ کمی سے 1 لاکھ 64 ہزار 708 پوائنٹس تک پہنچ گیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 12:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 784.84 پوائنٹ کمی کے بعد 1 لاکھ 64 ہزار 708 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ گزشتہ ہفتے اور جاری ہفتے کے پہلے 2 کاروباری ایام میں مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی تھی ،تاہم بدھ کو کاروبار کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا ۔

(جاری ہے)

کے ایس ای 30 انڈیکس 319.61 پوائنٹ کمی کے بعد 50667.22 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1268.06 پوائنٹ کمی کے بعد 2 لاکھ 44 ہزار 999 پوائنٹس ہو گیا۔ مجموعی طور پر 781.53 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 32.10 ارب روپے تھی۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.79 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ کے الیکٹرک ، ڈبلیو ٹی ایل اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے حصص کا زیادہ لین دین ہوا۔ فرسٹ ایکوٹی مضاربہ ، ہالہ انٹر پرائزز اور ایگری ٹیک لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔