ڈپٹی کمشنرقصور / منیجنگ ڈائریکٹر KTWMA کے احکامات ‘ واجبات کی عدم ادائیگی پرمتعدد ڈیفالٹرٹینریزسیل

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:04

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر قصور کے احکامات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات، کے ٹی ڈبلیو ایم، پولیس اور پیرا فورس کی نادہندہ ٹینریز کے خلاف مشترکہ کاروائی‘محکمہ قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسیکے واجبات کی عدم ادائیگی پر متعدد ڈیفالٹر ٹینریز سیل۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور /منیجنگ ڈائریکٹر KTWMA عمران علی کی ہدایت پر محکمہ ماحولیات، قصور ٹینریز ویسٹ مینجمنٹ ایجنسی اور پیرا فورس نے ڈیفالٹر ٹینریز کے خلاف مشترکہ طورپر کاروائی کرتے ہوئے متعدد ڈیفالٹر ٹینریز کو سیل کر دیا۔

مشترکہ کاروائی قصور میں واقع ٹینریز کے علاقہ جات میں کی گئی۔ سیل کی گئی ٹینریز کو متعدد بار ادارہ کے ٹی ڈبلیو ایم کی جانب سے واجبات کی مکمل ادائیگی کے حوالے سے نوٹسز جاری کیے گئے تھے نوٹسز جاری ہونے اور بار بار واجبات کی بروقت ادائیگی کی بابت کی گئی ہدایت پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں سیل کیاگیا۔

(جاری ہے)

سیل کی گئی ٹینریز میںیٰسین شریف ٹینری، ماشاء اللہ /بائواسحاق ٹینری، حنیف ٹینری، عبدالواحد لندن ٹینری، پرائیویٹ گودام، سلیم دِیا ٹینری، حشمت ٹینری شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عمران علی کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹر ٹینریز کو واجبات کی ادائیگی کیلئے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے لیکن عدم ادائیگی کی صورت میں ان نادہندہ ٹینریز کو سیل کیا گیا ہے۔ ادارے کو مالی طورپر مضبوط بناکر ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کیلئے ڈیفالٹر ٹینریز اپنے ذمہ واجبات کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے اور ڈیفالٹر ٹینریز کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :