لاہورہائیکورٹ، ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر واسا کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت

بدھ 1 اکتوبر 2025 16:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے واسا کے بیس سے زائد ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر واسا کو جواب جمع کروانے کے لیے مہلت دے دی،جسٹس شمس محمود مرزا نے واسا ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر سماعت کی،دورانِ سماعت واسا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تحریری جواب جمع کروانے کیلئے مہلت دی جائے،عدالت کے روبرو واسا کے عارضی ملازم محمد عمر بلال سمیت دیگر نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار ملازمین2015 سے واسا میں خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے عمل میں نظر انداز کیا گیا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت واسا کو ہدایت دے کہ تمام درخواست گزاروں کو مستقل کیا جائے۔