
مسابقتی کمیشن نے پی ٹی سی ایل کو ٹیلی نار اور اورین ٹاورز پرائیویٹ لمیٹڈ کے 100 فیصد حصص کے حصول کی منظوری دے دی
بدھ 1 اکتوبر 2025 16:53
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ کمیشن نے مرجر کی ٹرانزیکشن کا تفصیلی جائزہ کے دوران ٹیلی کام اور متعلقہ مارکیٹ کے ڈھانچے، ارتکاز کی سطح، کارکردگی کے فوائد اور ممکنہ خطرات کا بغور معائنہ کیا گیا۔
چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ کمیشن کا فیصلہ تمام ٹیلی کام آپریٹرز کے لیے یکساں مواقع فراہم کرتا ہے اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس انضمام کا مقصد سروس کوالٹی بہتر بنانا، پروڈکٹس میں اضافہ کرنا اور ٹیکنالوجی میں جدت لانا ہے جس میں فائیو جی کے اجراء کے عمل کو تیز کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے تجزئے کے دوران امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت کئی بین الاقوامی اداروں کے ایسے ہی کیسز اور فیصلوں کا بھی مطالعہ کیا گیا۔مسابقتی کمیشن کے لیگل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ عنبرین عباسی نے متعلقہ ذیلی مارکیٹس، مارکیٹ شیئرز اور کمپنیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مرجر کو شرائط کے ساتھ منظور کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی ممکنہ غیر مسابقتی سرگرمیاں روکی جا سکیں ۔کمپٹیشن کے مرجر کی منظوری کی اہم شرائط جن میں علیحدہ انتظامیہ اور بورڈ: پی ٹی سی ایل اور انضمام ہونے والی کمپنیاں کا الگ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور انڈیپینڈنٹ انتظامیہ قائم رکھیں گے۔مینجمنٹ کے معیارات: مرجر کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور اور سینئر مینجمنٹ کے لیے سخت اہلیت کے معیارات تجویز کئے گئے ہیں ۔ انڈیپینڈنٹ تھرڈ پارٹی ریویور : کمیشن کے فیصلے کے مطابق پی ٹی سی ایل ایل انڈیپینڈنٹ تھرڈ پارٹی ریویور کی پانچ سال کے لیے تقرری کرے گا جو اس فیصلے کی تعمیل کی نگرانی، ٹرانزیکشن کا آڈٹ اور سہ ماہی رپورٹس کمیشن کو جمع کرائے گا۔ متعلقہ پارٹی ٹرانزیکشنز اور کراس سبسڈائزیشن: ممنوع ہوں گی جب تک کہ مسابقتی اور شفاف انداز میں نہ کی جائیں۔انٹرکنیکشن اور انفراسٹرکچر شیئرنگ: تمام آپریٹرز کے لیے غیر امتیازی رسائی یقینی بنائی جائے گی۔ پی ٹی سی ایل اور مرجر کو اپنے موجودہ اور آئندہ ریفرنس انٹرکنیکٹ آفرز (آر آئی او) پی ٹی اے کو منظوری کے لیے جمع کرانی ہوں گی۔پرائس ڈسکرمنیشن پر پابندی: پی ٹی سی ایل کو اپنی ہول سیل پرائسنگ اسٹرکچر کے لیے پی ٹی اے سے منظوری لینا ہوگی جس میں آئی پی بینڈوڈتھ، ایل ڈی آئی، ڈومیسٹک لیزڈ لائنز اور انفراسٹرکچر سروسز شامل ہیں۔ پریڈیٹری ریٹیل پرائسز مقرر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ صارفین کے تحفظ اور جدت: سروس کوالٹی سٹینڈرڈز پر عملدرآمد، جدت کی پالیسیوں کو آگے بڑھانا اور ٹیرف پلان کے لیے پی ٹی اے کی منظوری لینا لازمی ہوگا۔کارکردگی کے فوائد کی توثیق: پی ٹی سی ایل اور مرجر کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ ان کے دعوے کردہ فوائد صارفین تک بہتر خدمات، مسابقتی قیمتوں اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری کے ذریعے پہنچ رہے ہیں۔ ڈائیوسٹچر کلاز: اگر مستقبل میں کمیشن کے فیصلے کی کسی شق کی خلاف ورزی یا غیر مسابقتی رویے کا ثبوت ملا تو مسابقتی کمیشن کو یہ حق حاصل ہوگا کہ وہ پی ٹی سی ایل کے اثاثوں یا کاروبار کے کسی حصے کو الگ کرنے کا حکم جاری کرے۔ کمیشن کے ممبر سلمان امین نے کہا کہ یہ شرائط اس لیے عائد کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی جانبداری، پریڈیٹری پرائسنگ اور نئے فریقین کی مارکیٹ میں شمولیت میں رکاوٹ کو روکا جا سکے اور سی سی پی اور پی ٹی اے کے ذریعے موثر ریگولیٹری نگرانی جاری رکھی جا سکے۔مسابقتی کمیشن نے واضح کیا کہ اس کا فیصلہ مارکیٹ کی ترقی اور صارفین کے مفاد کے درمیان توازن قائم کرتا ہے اور پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ کو کھلا، مسابقتی اور جدیدیت پر مبنی رکھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک بھرمیں سونے کی قیمت 407,778 روپے پر مستحکم
-
ملک بھر میں برائلر گوشت 14 روپے فی کلو مہنگا
-
ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کئے بغیر برآمدات نہیں بڑھ سکتیں ‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے کلو اضافہ
-
ویلیو ایڈیشن پر توجہ مرکوز کئے بغیر برآمدات نہیں بڑھ سکتیں ‘ خادم حسین
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں
-
پروکٹراینڈ گیمبل کی تنظیم نو کے بعد جیلٹ پاکستان کا اسٹاک مارکیٹ سے انخلا کا جائزہ لینے کا عندیہ
-
ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ترکیہ کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کا تجارتی ہدف مقرر
-
ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 730.4ارب روپے حاصل ہوئے،ایس بی پی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ، 100انڈیکس 1249.14پوائنٹ اضافے کے بعد 166889.47پوائنٹس تک پہنچ گیا
-
سونا فی تولہ 3500 روپے مہنگا
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے اضافہ ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.