ثنا جاوید نے اپنے نام سے فیس بک پرجعلی ’ویریفائیڈ‘اکائونٹ بے نقاب کردیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:03

ثنا جاوید نے اپنے نام سے فیس بک پرجعلی ’ویریفائیڈ‘اکائونٹ بے نقاب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) اداکارہ ثنا جاوید نے اپنے نام سے منسوب تصدیق شدہ فیس بک پیچ کو جعلی قرار دے دیا۔انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرتے ہوئے انہوں نے جعلی تصدیق شدہ فیس بک پیچ کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے فالوورز کو خبردار کیا اور ساتھ ہی اپنے آفیشل فیس بک پیج کے بارے میں بھی بتایا۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ الرٹ، یہ ایک جعلی پیج ہے ،مجھے نہیں معلوم اس کی تصدیق کیسے ہوئی ۔

انہوں نے لکھا کہ براہ کرم اس اکائونٹ سے کسی بھی قسم کے بیانات یا مواد کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔ میں نے پہلے ہی اسے رپورٹ کردیا ہے، جلد ہی اس فراڈ پیج کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا ہے کہ میں جعلی پیج پر پوسٹ کی جانے والی کسی بھی چیز کو کنٹرول یا سپورٹ نہیں کرتی ہوں اور اپنے فالوورز سے ہوشیار رہنے کی درخواست کرتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :