جب بیٹیوں کی شادی ہو جائے تو والدین کو حمایت چھوڑدینی چاہئے، صائمہ قریشی

بدھ 1 اکتوبر 2025 23:03

جب بیٹیوں کی شادی ہو جائے تو والدین کو حمایت چھوڑدینی چاہئے، صائمہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا کہ جب بیٹیوں کی شادی ہو جائے تو والدین کو ان کی حمایت چھوڑ دینی چاہئے۔ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے صائمہ قریشی نے بیٹیوں کی شادیاں توڑنے کا ذمہ دار ماں کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب لڑکیوں کی شادی ہو جائے تو والدین کو ان کی حمایت چھوڑ دینی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ بیٹیوں کو سمجھائیں کہ ہم نے بھی اپنی زندگی میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، تمہیں بھی دیکھنی ہوں گی۔ انہیں شے نہیں دینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر ساس یا شوہر اونچی آواز میں کچھ کہہ دے یا کسی بات پر تنقید کردے تو ایسی صورت میں لڑکیوں کو سپورٹ کرنے کے بجائے انہیں ان کی جنگ خود لڑنے دینا چاہئے۔صائمہ قریشی نے کہا کہ اگر شوہر بیوی کا خرچہ اٹھا رہا ہے، پیار محبت سے رکھتا ہے تو چھوٹی موٹی چیزیں برداشت کرنی چاہئیں لیکن اگر شوہر ظلم کر رہا ہے، گالم گلوچ یا مار پیٹ کر رہا ہے تو ایسی صورت میں برداشت نہیں کرنا چاہئے۔