دوسرا رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ: سی ڈی اے نے فائنل میں دنیا نیوز کو 186 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

بدھ 1 اکتوبر 2025 20:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء) نیشنل کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کھیلے گئے دوسرے رسجا انٹرمیڈیا کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں سی ڈی اے نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا نیوز کو یکطرفہ مقابلے میں 186 رنز سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سی ڈی اے نے مقررہ 20 اوورز میں صرف 5 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

فیصل ستی نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے محض 22 گیندوں پر 71 رنز بنائے اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ان کے ساتھ توصیف سرور 67 (36 گیندیں) اور رضوان سرور 62 (35 گیندیں) نے بھی عمدہ بیٹنگ کی۔جواب میں دنیا نیوز کی ٹیم دباؤ برداشت نہ کر سکی اور صرف 12.1 اوورز میں 59 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ان کے صرف اسد ہی کچھ مزاحمت کر سکے جنہوں نے 15 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر انعامات کی تقسیم کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا تھے۔ انہوں نے فاتح ٹیم سی ڈی اے کو 3 لاکھ روپے نقد انعام اور ٹرافی جبکہ رنر اپ دنیا نیوز کو 2 لاکھ روپے اور ٹرافی پیش کی۔ اس موقع پر زکوٰ? فاؤنڈیشن کے فضل الرحمان اور براوو فوڈز کے سی ای او چوہدری محمد زاہد نے بھی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔تقریب میں کھلاڑیوں، آفیشلز اور میڈیا نمائندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی اور ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔