میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت ،گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات

شہرمیں آوارہ کتوں کے غول پھرنے لگے ،خواتین اور بزرگوں سمیت بچوں کا گزرنا محال

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:30

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اکتوبر2025ء)میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مجرمانہ غفلت ،گلی محلوں میں آوارہ کتوں کی بہتات ،خواتین اور بزرگوں سمیت بچوں کا گزرنا محال ،شہرمیں آوارہ کتوں کے غول پھرنے لگے ،سگ گزیدگی کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رائے ونڈ شہرکی گلی محلوں ،بازاروں ،اور آوارہ کتوں کی بہتات سے راہگیروں کا گزرنا محا ل ہو چکا ہے ،شہر کے پوش علاقوں گوشت مارکیٹ ،گلہ احسان والا ،سینما روڈ ،گلبرگ ٹائون ،رائے ونڈ خورد ،جناح آبادی ،محلہ اسلام آباد ،کوٹ بائو خاں وغیرہ میں آوارہ کتوں کی بھرمار سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،ایم سی ایل افسران کی مجرمانہ غفلت کے باعث آوارہ زخم خوردہ کتوں سے بازار میں تعفن پھیلنے لگاہے ،زخم خوردہ کتے گھرو ں اور دکانوں میں داخل ہو تے ہیں جس سے لوگوں کو شدید ذہنی کوفت اٹھانی پڑرہی ہے دوسری جانب ماڈل ریلوئے اسٹیشن پر بھی آوارہ کتے دندناتے پھر تے ہیں مسافروں کو متعدد بار کتے کاٹ چکے ہیں ،پلیٹ فارم نمبر 1پر آوارہ کتوں کے غول دن رات پھرتے ہیں جس سے سگ گزیدگی کے واقعات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے ،مقامی سرکاری ہسپتالوں میں کتا کاٹنے کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے ایک ماہ میں سو سے زائد مریض ہسپتال میں داخل ہو رہے ہیں متاثرہ افراد کو لاہور جانا پڑرہا ہے شہریوں نے احوال کی درستگی کا مطالبہ کیا ہے ۔